ریوڈی جنیرو……برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں سالانہ رنگا رنگ میلے کی رعنائیاں عروج پر ہیں جس میں جاری سامبا ڈانسرز کی پرفارمنس نے ایونٹ کا چار چاند لگا دئیے۔
ہر سال منعقد کئے جانیوالے اس میلے میں جہاں ایک طرف مختلف تقریبات میں حصہ لینے والے فنکار اور سیاح شامل ہو رہے ہیں وہیں مقامی افراد کی گہما گہمی بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ میلے کے لئے رنگا رنگ ملبوسات پہنے کرتب باز اور ڈانسرز، دیوہیکل فلوٹس اور روشنیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں ۔ریو ڈی جنیریو میں جاری یہ میلہ 10فروری تک جاری رہے گاجس میں سرکس میں کرتب دکھانے والے فنکاروں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھارہے ہیں۔برازیلین حکام کے مطابق کا رنیوال کے دوران لوگوں کی حفاظت کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ میلے کے دوران کیمروں کے ذریعے سڑکوں اور گلیوں میں جام ہونیوالی ٹریفک کی روانی برقرار رکھی گئی ہے ،صرف یہی نہیں شرکا کیلئے پانی اور کھانے پینے کی اشیا کے علاوہ دیگر انتظامات بھی ہیں۔