ممبئی…. بولی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم رئیس کی شوٹنگ کے سلسلے میں بھارتی شہر گجرات کے دور ے پر ہیں جبکہ بھارتی انتہا پسندتنظیم ویشوہندو پریشد کے سرگرم کارکنان کی طرف سے شوٹنگ رکوانے کیلئے احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے انتہا پسند تنظیم کے کارکان کی جانب سے سپر اسٹار کے چند ماہ قبل ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کی بنا پران کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔گجرات کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے وی ایچ پی کے34کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ان کارکنان کو گجرات پولیس ایکٹ کے سیکشن68کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔واضح رہے اس سے قبل اداکار کی گزشتہ سال نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم دل والے کی نمائش پر بھی ان کے متنازع بیان کی وجہ سے متعدد بھارتی شہروں میں پابندی عائد کی گئی تھی۔