کراچی……..ایک امریکی نو عمر ماں نے بچے کو جنم دے کر اسے جوتوں کے ڈبے میں پیک کیا اورالماری میں رکھ دیا جس سے بچے کی موت واقع ہوگئی۔
یہ واقعہ آٹھ ماہ تک لوگوں کی نظروں سے پوشیدہ رہا اور جب پولیس کو اس کی خبر لگی تو اس نے کارروائی کرتے ہوئے ماں پر قتل کی فرد جرم عائد کردی گئی۔امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق پنسلوانیہ کی 21 سالہخاتون کیلسی مارٹن نے پولیس کو بتایا کہ اس نے بچے کو گھر کے باتھ روم میں جنم دیا جبکہبچے کی پیدائش سے قبل اسے معلوم نہیں تھا کہ وہ حاملہ ہے۔پولیس کے مطابق کیلسی اپریل میں پیٹ درد کی وجہ سے اسپتال آئی اور بتایا کہ اسے پیشاب کی نالی میں انفیکشن ہے جس پر اسے اینٹی بائیوٹک دی گئی۔ علاج کے باوجود بھی کیلسی کی حالت بہتر نہ ہوئی تو اسے دوبارہ اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس نے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔کیلسی مارٹن نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ جب اس نے بچے کو جنم دیا تو وہ سانس نہیں لے رہا تھا ۔اس نے اسے شو باکس میں پیک کرکے الماری میں رکھ دیا۔پولیس اور خاندان کے افراد نے الماری سے دو ڈبے برآمد کیے، ان میں سے ایک خون آلود تھا جس میں بچے کا جسم گرم تھا ، اسپتال میں زندگی بچانے کی ایک تکنیک سی پی آر استعمال کی گئی مگر بچہ مرچکا تھا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ سے یہ معلوم نہیں کیا جا سکا کہ بچہ زندہ پیدا ہوا تھا یا مردہ جبکہ یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ پیدائش کے آٹھ ماہ بعد یہ الزامات کیوں کرسامنے آئے۔کیلسی پر 28جنوری کو بچے کے قتل کا جرم چھپانے کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔اس کے وکیل کرسٹوفر فیرو نے اس واقعے کو خوفناک اورالمیہ قرار دیا۔