ممبئی…..بھارتی شہر لدھیانہ میں سالانہ رورل اولمپکس کا انعقاد کیا گیا جس میں جانباز دیہاتیوں نے اسپورٹس کے میدان میں ایسے ایسے خطرناک اسٹنٹس پیش کئے کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔
اسپورٹس فیسٹیول میں دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ شعلوں پر چلنے سے لیکر، کتوں کی ریس، گھوڑوں کے روایتی رقص، آگ میں لپٹی سلاخوں سے کودنا، منہ سے آگ اُگلنا، ٹریکٹروں اور اونٹوں کی ریس ، گھوڑے کی پیٹھ پر کھڑے ہونا ،بائیک اور سائیکل اسٹنٹس اور دانتوں سے گاڑیاں کھینچنے سمیت دیگر مقابلوںمیں حصہ لیتے ہیں۔گزشتہ 60دہائیوں سے سجنے والے قلعہ رائے پور اولمپکس نامی اس رورل اولمپکس ایونٹ سے لطف اندوز ہونے کے لئے مقامی افراد سمیت دوسرے کئی علاقوں سے ہزاروں لوگوں نے لدھیانہ کا رُخ کیا اور جی بھر کر ماہردیہاتی کھلاڑیوں کو داد دی۔