counter easy hit

صدر نے گورنر کے پی کے مہتاب عباسی کا استعفیٰ منظور کر لیا

Mehtab Abbasi

Mehtab Abbasi

مہتاب عباسی سے 4 فروری کو استعفے کی پیشکش کی تھی جس پر وزیر اعظم نے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی ، نئے گورنر کے ناموں پر مشاورت جاری
اسلام آباد (یس اُردو) گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ، صدر مملکت ممنون حسین نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے ۔ سردار مہتاب عباسی نے پندرہ اپریل دو ہزار چودہ کو گورنر خیبرپختونخوا کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا ۔ گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی نے 4 فروری کو وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران استعفیٰ کی پیشکش کی جس پر وزیر اعظم نے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تاہم انہوں نے صدر مملکت کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا ۔ انہوں نے دوبارہ وزیر اعظم سے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت ممنون حسین نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ۔ سردار مہتاب عباسی کے مستعفی ہونے کے بعد اب مسلم لیگ ن کے صدر پیر صابر شاہ ، انجینئر امیر مقام ، جنرل ریٹائرڈ صلاح الدین ترمذی اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹارئرڈ طارق احسن کے نام نئے گورنر خیبر پختونخوا کیلئے زیرغور ہیں ۔ سردار مہتاب عباسی کو 2013ء کے انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست پر شکست ہوئی تاہم صوبائی اسمبلی کی نشست پر وہ کامیاب رہے ۔ انہیں متفقہ طور پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب کیا گیا ۔ وزیر اعظم کی جانب سے گورنر نامزد کئے جانے کے بعد انہوں نے صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا اور 15 اپریل 2014ء کو گورنر خیبر پختونخوا کی حیثیت سے حلف اٹھایا