لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز سماجی کاروباری شخصیت جنرل کونسلر چوہدری عبدالرشید گل نے کہا ہے کہ ہمارے مسائل یوں کے توں ہیں مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی ووٹ لے کر غائب ہیں اور ہمارے آواز پر ووٹ دینے والے ہمیں پوچھتے ہیں یہاں نہ تو سکول ہے نہ ڈسپنسری اور نہ ہی گزرنے کیلئے پل ہے ہمارے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جائیں جنرل کونسلر چوہدری عبدالرشید آف گل نے مزید کہا کہ ہمارے علاقے کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک نہ کیا جائے ہمارے بنیادی مسائل حل کرائے جائیں اور محرومیوں کا ازالہ کیا جائے