کھاریاں(نیئر صدیقی سے) تھانہ صدر کھاریاں کے سب انسپکٹر محمد لطیف نے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ہوئے مسلح پٹھانوں کے گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تھانہ صدر کھاریاں کے سب انسپکٹر محمد لطیف نے دوران گشت مہمد چک کے قریب ڈکیتی کی واردات کرنے کی نیت سے بیٹھے ہوئے مسلح پٹھانوں فرمان سعید ولد احمد سعید قوم پٹھان ساکن ضلع مردان مسلح تیس بور پسٹل،نعیم خان ولد احمدسلیم خان قوم پٹھان ساکن ضلع مردان مسلح تیس بور پسٹل، محسن علی خان ولد ابراہیم خان قوم پٹھان ساکن ضلع چارسدہ مسلح تیس بور پسٹل اور گولیاں برآمد کر کے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ سب انسپکٹر محمد لطیف کے مطابق دوران تفتیش انکشافات کی امید ہے۔