counter easy hit

ڈسٹرکٹ ایڈوائزر محتسب ننکانہ کا رورل ہیلتھ سنٹر موڑ کھنڈا اور ریحان والا کا دورہ

Nankana District Advisor

Nankana District Advisor

ننکانہ صاحب(نمائندہ یس اُردو)ڈسٹرکٹ ایڈوائزر محتسب ننکانہ کا رورل ہیلتھ سنٹر موڑ کھنڈا اور ریحان والا کا دورہ۔غیر حاضر سٹاف کی ایک یوم کی تنخواہ کاٹنے کا حکمڈسٹرکٹ ایڈوائزر محتسب پنجاب ضلع ننکانہ صاحب نے مورخہ 12.01.2016رول ہیلتھ سنٹر موڑ کھنڈا روڈ ریحان والا کا دورہ کیا ۔ اس دورہ سے قبل انتظامیہ کو مطلع کیا گیا تھا۔ اس کے باوجود رورل ہیلتھ سنٹر موڑ کھنڈا کا زیادہ تر سٹاف غیر حاضر پایا گیا ۔ کوئی بھی ڈاکٹر 11.00بجے تک ڈیوٹی پر موجود نہ تھا۔ ای ڈی او ہیلتھ سے اس ضمن میں تحریری رپورٹ طلب کی گئی ۔ ای ڈی او ہیلتھ نے غیر حاضر ڈاکٹر ز اور سٹاف کو شوکاز نوٹسز جاری کئے اور بعد ازاں ایک یوم کی تنخواہ بطور سزا کاٹ لی گئی ۔ محتسب پنجاب ضلع ننکانہ صاحب کی جانب سے ضلع بھر میں سکولوں اور سرکاری ہسپتالوں ڈسپنسریوں کا دورہ کیا جارہا ہے ۔