کراچی……شادی سے متعلق متضاد رہنے والی پاکستانی اداکارہ میراسے پاکستان بھر کے سیاستدان، کاروباری شخصیات، انجینئرز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے 39 افرادشادی کرنے خواہشمند ہیں جن سے جلد اداکارہ میرا خود ملکر انٹرویو کریں گی۔
میرا خواہشمند امیر کبیر کاروباری اورسماجی شخصیات کے انٹرویوز لینے کے بعداپنی امیدوں اور خواہش کے مطابق من پسند شخص کو منتخب کرنے کے بعد رواں سال باقاعدہ شادی رچانے کا اعلان کریں گی۔ اداکارہ میراسب سے پہلے 12فروری کو کراچی کے خواہشمند مردوں کے انٹرویو کریں گی جبکہ 18فروری کو پشاور، 23فروری کو لاہور اور 5مارچ کو اسلام آباد کے خواہشمند مردوں سے انٹریو کریں گی۔
پاکستانی نیوز ایجنسی کے مطابق اداکارہ میرا نے شادی کے امیدواروں کی فہرست مرتب کر لی ہے۔ میرا سے شادی کرنے کے کے خواہش مند مردوں کی تعداد 39 ہے جن میں ہر عمر کے مرد شامل ہیں۔ میرا سے شادی کے خواہشمند سب سے زیادہ 21 مردوں کا تعلق لاہور سے ہے ۔ماضی میں شادی سے متعلق خبروںمیں رہنے والی میرا سے شادی کرنے والے 11مردوںکا تعلق پشاور سےہے جبکہ کراچی اور اسلام آبادسمیت ملک کے دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے 5 مردوں نے بھی میرا کو اپنی دلہن بنانے کا ارادہ کررکھا ہے۔میرا سے شادی کے خواہشمند مردوں میں بیرون ملک رہنے والے 2پاکستانی مرد بھی شامل ہیں ۔میرا کو اپنی دلہن بنانے کی خواہش رکھنے والے مردوں میں 9رنڈوے بھی شامل ہیں۔ اداکارہ کا دولہا بننے والے مردوں میں 7کاروباری لوگ ہیں جب کہ 11مرد پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر، انجینئر اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ میرا سے شادی کے خواہشمند مردوں میں شامل 6کا تعلق زمیندار گھرانے سے ہے۔میرا سے شادی کرنے والے 39 مرد ہر عمر کے ہیں جن میں سے 6نوجوان بھی شامل ہیں جب کہ کچھ مردوں کا تعلق سیاست سے ہے۔شادی کے خواہشمند کئی مرد میرا کے ہم عمر جب کہ کچھ ان سے بڑے ہیں۔ شادی سے متعلق تازہ خبر سے پہلے ایک صنعت کار عتیق الرحمان اور پھر امریکی نژاد پائلٹ کیپٹن نوید سے بھی اداکارہ میرا کی شادی کی خبریں کئی ہفتوں تک میڈیا میں چھائی رہیں ۔نکاح کے اوپر نکاح کرنے کے الزام میں میرا عدالت میں بھی پیش ہوچکی ہیں جبکہ پاکستان کے نامور سیاستدان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو انہوں نے دوسری شادی کرنے سے پہلے میڈیا کے ذریعے شادی کی آفر بھی کی تھی لیکن عمران خان کی ریحام سے طلاق کے بعد میرا نے عمران خان کو اپنے باپ کے برابر قرار دیا تھا۔