نئی دلی…….بھارتی وزیر اعظم نریندرسنگھ مودی الیکشن کے موقع پرعوام سے کئے گئے اصلاحات لانے کے وعدے پورے کرنے میں نہ صرف بری طرح ناکام ہوگئے ہیں جبکہ ان کی ہندو نواز پالیسی کے باعث بھارت میں فرقہ وارانہ کشیدگی میں بھی انتہائی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
بھارت کے مقامی چینل اے بی پی نیوز کے مطابق نریندر مودی کی پالیسیوں کے باعث بین الاقوامی سطح پر بھارتی سیکولرازم کی پالیسی کو بھی شدید دھچکا پہنچا ہے۔ چینل کی جانب سے کئے گئے سروے کےبعد مرتب رپورٹ کے مطابق 54فیصد شہریوں کا خیال ہے کہ مودی سرکار کی مجموعی کارکردگی بہتر ہے تاہم46فیصد شہریوں نے اس کارکردگی کو منفی قرار دیا ہے ۔