counter easy hit

امریکی صدارتی دوڑ،برنی سینڈرز اورٹرمپ کو سبقت حاصل

US presidential race

US presidential race

واشنگٹن….امریکی صدارتی امیدوار کے خواہش مندوں کی دوڑ میںبرنی سینڈرز اور ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے حریفوں پر سبقت حاصل ہے۔
نئے عوامی جائزوں کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے برنی سینڈرز اور ریپبلکن کے ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست نیو ہیمپشائر میں اپنے حریفوں کے خلاف سبقت حاصل ہے ۔ نیو ہیمپشائر پرائمری الیکشن کی پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق آج سہ پہر شروع ہوگی۔میڈیا سروے کے مطابق ٹرمپ کو 33 فیصد ریپبلکن ووٹروں کی حمایت حاصل ہے جو ان کے حریف مارکو روبیو کے مقابلے میں دگنی ہے جبکہ ٹرمپ کے سب سے قریبی حریف ٹیڈ کروز کو 14 فیصد ری پبلکن ووٹرز کی حمایت حاصل ہے ۔دوسری طرف اس جائزے کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں میں سینڈرز کو سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پر 23 پوائنٹس کے سبقت حاصل ہے ۔ سینڈرز کو 58 فیصد جبکہ ہیلری کلنٹن کو 35 فیصد ڈیموکریٹ ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔سینڈرز کے لیے نیو ہیمپشائر میں ہیلری کے مقابلے میں صورت حال اس لیے بہتر ہے کیونکہ یہ ان کی آبائی ریاست ورمونٹ کے ساتھ ہی واقع ہے تاہم ہیلری نے اپنی کوشش جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس فرق کو کم کرنے کی امید ظاہر کی ہے ۔نیو ہیمپشائر پرائمری کی ووٹنگ کئی ریپبلکن امیدواروں کے لیے اہم قرار دی جا رہی ہے خاص طور پر ان کے لیے جن کی کارگردی آئیووا میں اچھی نہیں رہی تھی ۔
منگل کو ہونے والی ہمپشائر پرائمری ووٹنگ پر موسم بھی اثر انداز ہو سکتا ہے ۔ موسم کی پیش گوئی کے مطابق ریاست بھر میں چند ایک مقامات پر برف باری کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے ۔