اسلام آباد……سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے نجی ایئر لائنز کے کرایوں میں غیر معمولی اضافے پر برہمی کا اظہار کیا۔
شاہین اورایئر بلیو نے کمیٹی کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ کرایوں میں ایک روپے کا بھی اضافہ نہیں کیا گیا، جس پر نسرین جلیل نے اضافی رقم ادا کر کے حاصل کیا گیا ٹکٹ کمیٹی میں پیش کر دیا۔اس حوالے سے مسابقتی کمیشن کامؤقف ہے کہ ہمارے پاس ایئرلائنز کی ٹکٹس کی خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ نہیں،کمیٹی نے دونوں ایئر لائنز کی 2ہفتوں میں ٹکٹوں کی خریدوفروخت کا ریکارڈطلب کر لیا۔کمیٹی نے وزیر نجکاری اور نجکاری کمیشن کے حکام کے اجلاس میں نہ آنے پر بھی برہمی کااظہار کیا ہے۔