ننکانہ صاحب(زاہد اعوان)پاکستا ن مسلم لیگ کونسل کے مرکزی صدر ،سابق وفاقی وزیر سینٹر حاجی نعیم حسین چٹھہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکا م ہو چکی ہے ،عوام کے مسائل حل ہو نے کی بجائے دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں ،مسلم لیگ کوسل اصل مسلم لیگ ہے جو 1906 میں ڈھاکہ میں وجود میں آئی تھی ،باقی مسلم لیگیں گروپس ہیں جماعتیں نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے رہنماء ملک عثمان انور کے بھائی محمد حسن انور کی شادی میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امن ومان ،تعلیم ،صحت اور روزگار ہر شہری کا بنیادی حق ہے جس کی فراہمی حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے مگر بد قسمتی سے کوئی بھی حکومت عوام کو ان کے حقوق دینے میں ناکام ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم صرف سفارتی سطح پرہی کشمیریوں کے ساتھ ہیں عملی طور پر ان کے لئے کچھ بھی نہیں کر سکے ،بھارت کبھی بھی پاکستان کا دوست نہیں ہو سکتا ،مودی نے ایک ملک کا وزیر اعظم ہو تے ہوئے نظریہ پاکستان توڑنے اور مشرقی پاکستان کو الگ کرنے کے جرم کا اعتراف کیا مگر ہم پھر بھی ان سے مذاکرات چاہتے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو بھارت سے نکل جانا کا کہا جا رہا ہے اور وہاں مسلمانوں سمیت اقلیتوں کو مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،بھارت میں مسلمان برابر کے مواقع نہ ہو نے کی وجہ سے نوجوان ایم اے کرنے کے بعد ہوٹل میں بیراہ بن کر خوش ہو جاتا ہے ۔سینٹر حاجی نعیم حسین چٹھہ نے کہا کہ موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملک کے لئے خدمات کو سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا جنہوں نے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لئے تاریخی کام کیا ہے ،ان کی وجہ سے کراچی میں امن بحال ہو اہے اور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کونسل ہی اصلی مسلم لیگ ہے جس کا قیام 1906 میں ڈھاکہ میں عمل میں لایا گیا تھا