counter easy hit

ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق چھٹی پر گئے تھے واپس اپنی سیٹ پر آگئے

DPO Gujrat

DPO Gujrat

لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق کی پرموشن متوقع تھی جس کے نتیجے میں ترقی کرنے پر ملازمین کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے تھے کہ اتنے سخت آفیسر سے جان چھوٹ جائیگی لیکن یہ افواہ ہی ثابت ہوئی اور ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق چھٹی پر گئے تھے واپس اپنی سیٹ پر آگئے جس سے کام چور پولیس کے چہروں پر مایوسی چھاگئی لیکن عوام کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ رائے ضمیر الحق جسے آفیسر کو یہاں پر کم از کم ایک سال او ر تعینات رہنا چاہیے تاکہ ضلع گجرات امن وامان کا گہوارہ بن سکے اور جرائم اور کرائم پیشہ افراد ضلع گجرات سے چلے جائیں اور ضلع گجرات امن وامان کا صحیح معنوں میں گہوارہ بن سکے