counter easy hit

میاں اقبال مظہر نے ملازمین کو بروقت تنخواہ ادا نہ کرنے پر اکاونٹٹ یاسر کو معطل کردیا

Mazhar Iqbal Mian

Mazhar Iqbal Mian

لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر)ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کھاریاں میاں اقبال مظہر نے ملازمین کو بروقت تنخواہ ادا نہ کرنے پر اکاونٹٹ یاسر کو معطل کردیا جبکہ ٹی او آئی اینڈ ایس سے جواب طلبی کرلی ہے ۔ ایڈمنسٹریٹر کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ 9روز گذرنے کے باوجود ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہ ادا نہیں گئی جس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے متعلقہ اکاونٹنٹ کو معطل اور آفیسر کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کوہدایت کی کہ ملازمین کو فوری طور پر تنخواہ ادا کی جائے