counter easy hit

لاہور:برآمد کرنے کی اجازت ملتے ہی چینی 52 سے 66 روپے کلو ہوگئی

export 52 to 66 per kilogram.

export 52 to 66 per kilogram.

لاہور……شوگرملوں کو 5 لاکھ ٹن فاضل چینی برآمد کرنے کی اجازت ملتے ہی مارکیٹ میں چینی کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں،چند روز میں قیمت 52 روپے سے 66 روپے کلو تک جاپہنچی ہے۔
شوگر مالکان نے دباؤ ڈال کر حکومت سے چینی برآمد کرنے کی اجازت کیا لی، انہیں قیمت بڑھانے کا بہانہ مل گیا ، چینی ابھی باہر نہیں بھیجی گئی لیکن عام آدمی کیلئے قیمت 52 روپے سے بڑھا کر 66 کر دی گئی ہے، غریب آدمی پریشان ہے کہ یہ کیسی پالیسی آئی ہے جس کا فائدہ مل مالکان اور تاجروں کو ہورہا ہے ۔ڈیلروں کا کہنا ہے کہ چینی کی قلت اور برآمد کو جواز بنا کر روزانہ نئی قیمت پر چینی بازار میں لائی جارہی ہے، یہی حال رہا تو رمضان المبارک میں نہ جانے کیا حشر ہوگا ۔شوگر ملز مالکان کا مؤقف ہے کہ چینی کی قیمت کا تعین مارکیٹ خود کرتی ہے اس میں اُن کا کوئی عمل دخل نہیں۔چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت پر صارفین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ برآمدی پالیسی پر نظر ثانی کی جائے اور چینی کی قیمت میں استحکام لایا جائے