نئی دہلی ……بھارت میں فیس بک کی جانب سے فراہم کی جانے والی مفت بنیادی انٹرنیٹ سروس پر پابندی لگا دی ہے۔
دنیا بھر کے پسماندہ علاقوں کے لیے فیس بک کی فری انٹر نیٹ اسکیم کے تحت کچھ ویب سائٹس تک مفت رسائی کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔بھارت کی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے عائد کردہ اس پابندی کے بعدمیں ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ سروس غیر جانبداری کے اصولوں کی نفی کرتی ہے کیونکہ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کو مخصوص سائٹس تک رسائی کے بجائے تمام سائٹس تک رسائی فراہم کرنی چاہیے۔ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا موقف ہے کہ ریگولر انٹرنیٹ بالکل مفت مہیا کرنا ممکن نہیں، اس لیے اس سکیم کو چند شرائد کی بنیاد پر چلایا گیا۔ واضح رہے کہ انٹر نیٹ ڈاٹ ، او آر جی نامی یہ اسکیم دنیا بھر کے 36 ممالک میں چل رہی ہے۔