counter easy hit

وزیراعظم نواز شریف آج دو روزہ دورے پر قطر جائینگے

Qatar Prime Minister Nawaz

Qatar Prime Minister Nawaz

اسلام آباد………. وزیراعظم نواز شریف آج قطر کے دوروزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں ، جس کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان ایل این جی کے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔
دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی قطر جائےگا ، دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہونگے۔ وزیراعظم نواز شریف قطر کے امیر اور وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن نصر سے ملاقات بھی کریں گے جس میں توانائی ، تجارت، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوگی،جبکہ ریڈیو، ٹی وی، صحت اور تجارت کے شعبوں میں مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔