counter easy hit

پاک بھارت مذاکرات پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات سے مشروط ہیں، جیمز کلیپر

The investigation Pathankot

The investigation Pathankot

نیویارک …….امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جیمز کلیپر کا کہناہے کہ رواں سال بھارت کی جانب سے پاکستان سے مذاکرات بحالی کا امکان اسی صورت میں ہوسکتا ہے کہ جب پاکستان پٹھان کوٹ حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔جیمز کلیپر کا کہنا تھا کہ دسمبر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہی ہیں ۔جیمزنے کہا کہ اس سال جنوری میں پٹھان کوٹ میں بھارتی ایئربیس پر حملے کا الزام نئی دلی اسلام آباد پر عائد کرتا ہے اور اس کی جانب سے پاکستان سے مذاکرات کی دوبارہ بحالی کا دارومدار شاید اس بات پر ہے کہ پاکستان اس حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔