نیویارک …..مشرق میں کھانے پینے کی چیزوں کوچوہوں کی پہنچ سے دور رکھا جاتا ہے لیکن جناب مغرب میں تو ان کے ٹھاٹ ہی نرالے ہیں۔
امریکا میں ایک شخص نےپالتو چوہوں کیلئے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے ایک خصوصی دعوت کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر چوہوں کے مالک نے ان کیلئے مزے مزے کے کھانے تیار کئے اور کھانے کے بعد میٹھے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے کیک اور پیسٹریز کا بھی اہتمام کیا گیا۔اس دوران مالک نے ان کیلئے خصوصی طور پر بوٹ رائیڈنگ کا اہتمام بھی کیا جس پر بیٹھ کر چوہوں نے خوب مزے کئے۔اپنے مالک کی تیار کردہ خصوصی ڈشز کو ہیٹ پہنے چوہوں نے بڑے سلیقے کے ساتھ ٹیبل پر بیٹھ کر نوش کیا اور دعوت کا بھرپور لطف اٹھایا۔