counter easy hit

اشتعال انگیز بیانات ، وسیم اختر کی درخواست ضمانت کی سماعت

 Waseem Akhtar's

Waseem Akhtar’s

کراچی….سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کی ضمانت میں توثیق کی درخواست کی سماعت،عدالت نے وسیم اختر کو 10 روز میں ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
وسیم اختر کے خلاف ٹاک شوز میں قومی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے پر مقدمات درج ہیں،وسیم اختر کہتے ہیں کہ ان کے خلاف مقدمات سیاسی بنیاد پر بنائے گئے ہیں۔سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کی ضمانت میں توثیق کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے ضمانت میں 10روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ وسیم اختر کے خلاف ٹاک شوز میں قومی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے پر تھانہ سہراب گوٹھ اور سائٹ میں مقدمات درج ہیں۔۔اس سے قبل ہائی کورٹ آمد پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتےہیں،ان کے خلاف مقدمات سیاسی بنیاد پر بنائے گئے ہیں۔ اختیارات ملنے کے بعد شہر کے بہتری کا منصوبہ بنارکھا ہے۔