لالہ موسیٰ ( جمیل احمدطاہر) جماعت اسلامی زون 112کے ذمہ دا ران کے اہم اجلاس میں ماہانہ کنونشن پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی، کنونشن 12فروری 2016ء کو بعد نماز جمعہ بوقت 2بجے جی ٹی روڈ پر واقع دفتر جماعت اسلامی لالہ موسیٰ میں منعقد ہوگا، ا س موقع پرنائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب مولانامحمد جاوید قصوری خصوصی خطاب فرمائیں گے۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی زون 112کے ذمہ داران کاامیرزون چوہدری عرفان احمد صفی کی صدارت میں عبداللہ ہسپتال لالہ موسیٰ میں منعقد ہوا جس میں ارکان و رفقائے جماعت کے ماہانہ کنونشن کو حتمی شکل دی گئی اوربعض دیگر امور پر بھی غورکیاگیا۔ اس اہم میٹنگ میں امیرزون چوہدری عرفان صفی کے علاوہ نائب امیر زون سیّد حارث احسان، نائب امیر زون قاری غلام محمد قاسمی، نائب امیر زون ایم اکرام الدین قریشی ، قیم زون شہزاد اصغرمغل ، صدر یوتھ ونگ زون 112حمزہ ارشد اور سیکرٹری نشرواشاعت راجہ نصرت علی شریک ہوئے۔