counter easy hit

ہم ہمیشہ مادرِ وطن کی سر بلندی کے لیے دعا گو رہتے ہیں،راجہ ارشد محمود

 Raja Arshad Mahmood

Raja Arshad Mahmood

سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی ) امریکہ میں مقیم ممتاز کاروباری اور سیاسی شخصیت راجہ ارشد محمود آف پوران گزشتہ نے اپنے بیان میں کہاکہ دیارِ غیر میں رہنے والے ہم پاکستانیوں کے دل اپنے ہم وطنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم ہمیشہ مادرِ وطن کی سر بلندی کے لیے دعا گو رہتے ہیں لیکن افسوس کے ہمارے حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے اقوام عالم احترام کی نظر سے نہیں دیکھتے بلکہ وہ ہماری قوم کو دہشت گرد سمیت دیگر مذموم الفاظ سے منسوب کرتے ہیں ۔راجہ ارشد نے کہا کہ ہمارے نام نہادر اہنماؤں کوہوش کے ناخن لینے چاہیں انھیں یاد رکھنا ہوگا کہ قرضوں یا بھیک سے وقار حاصل نہیں ہوتا بلکہ قوموں کو غلام بنایا جاتاہے انہوں نے کہاکہ ہمارے لیڈران اگر قوم سے مخلص ہیں تو انھیں ملکی وسائل کو بروکاقر لاتے ہوئے ملکی ترقی کے لیے کردار ادا کرناہوگا تاکہ ہم دنیا میں آزاد اور باوقار قوم کا درجہ حاصل کر سکیں۔