ننکانہ صاحب (زاہد اعوان) دھند کے باعث کار کی گیس سلنڈر والے ٹینکر کو ٹکر کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں 13افراد جاں بحق اور 30سے زائد زخمی ہو گئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔جاں بحق ہو نے والوں میں 7 بچے ولید 5سالہ ، حمزہ 5سالہ ، زنیرہ 8سالہ ، حسیب 6سالہ منیب 6سالہ ، فیضان 8سالہ دو سکول ٹیچریں شگفتہ 22سالہ ، شازیہ30سالہ اور نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین محمد امجد شامل ہیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا واقعہ پر افسوس کا اظہار، ننکانہ مانانوالہ روڈ پر کوٹ وار کے قریب کار ایل پی جی گیس ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے باعث ٹینکر کا سیفٹی وال ٹوٹ گیا اور دھماکہ ہو گیا ٹینکر کو آگ لگ گئی ،آگ نے قریبی دوکانوں اور مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،جس کے باعث3کاریں ،دو مسافر رکشے 2موٹر سائیکلوں پر سوار افراد کے علاوہ قریبی دوکانوں میں موجود لوگ بری طرح جھلس گئے جن کو ریسکیو 1122ننکانہ ،شیخوپورہ اوردیگر محکموں کی گاڑیوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال ننکانہ ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال شیخوپوررہ اور دیگر ہسپتالوں میں پہنچایا ، ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہو نے والوں میں سے 13 افراد جاں بحق ہو ئے ہیں جاں بحق ہو نے والوں میں سکول جانے والے 7 بچے ،2 سکول ٹیچریں اور نجی ٹی وی چینل کا کیمرہ مین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 35سالہ اشرف،45سالہ سکندر،28سالہ احمد رضا،35سالہ حیدر،50سالہ عبدالرحمان،35سالہ عارف،95سالہ محمد علی،28سالہ عماد،30سالہ ریاض،30سالہ عنصر،60سالہ کوثر،60سالہ صفیہ،18سالہ انعم،16سالہ شذرہ،23سالہ شاہ زیب،26سالہ ندیم وغیرہ شامل ہیں ،ریسکیو1122 کے مطابق جاں بحق ہو نے والے13 افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال ننکانہ پہنچایا ہے آگ نے قریبی دوکانوں اور مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیامتعدد دوکانیں بری طرح جل کر راکھ ہوگئی ہیں باقی دوکانوں میں لگی آگ کو بجھانے کے لئے ریسکیو 1122 کاآپریشن جاری ہے ۔ حادثے کے نتیجہ میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ،شدید زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے