گجرات(مرزا خرم حسنین) ٹی ایم اے گجرات کی کتا مار مہم ٹھنڈی پڑ گئی شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے معلوم ہو ا ہے کہ ٹی ایم اے گجرات کا شعبہ کتا مار کی برانچ بند ہونے سے شہر بھر میں آوارہ کتوں میں اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے شہری سخت پریشان ہیں آوارہ کتے روزانہ راہ گیروں کو کاٹ کاٹ کر زخمی کر رہے ہیں ،مگر ٹی ایم اے کا عملہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا ،معلوم ہوا ہے کہ ٹی ایم اے کا عملہ ہر ماہ کتوں کو دینے والی ادویات اور اس میں ملانے والا قیمہ بھی خود ہڑپ کر جاتا ہے ،جس کی وجہ سے کتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے گجرات کے تمام گلی محلوں چوکوں اور اہم شاہراہوں پر غول کے غول نظر آتے ہیں مگر ٹی ایم اے گجرات ان کو تلف کرنے میں ناکام ہے گجرات کے سماجی حلقوں نے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے