لاہور…….ملٹی نیشنل کمپنیوں نے دواؤں کی قیمتوں میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ کردیا ۔متعدد ملٹی نیشنل کمپنیوں نے کھانسی، نزلہ بخار اور دل کی دواؤں کی قیمتیں پچیس سے تیس فیصد تک بڑھادیں۔
ذرائع کے مطابق اس اضافے کے بعد درد، خون پتلا کرنے اور دل کے امراض میں استعمال ہونے والی دوائیں مہنگی ہوگئیں۔ دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے پرانی دوائیں نئی قیمت پر فروخت کرنے کا نوٹس لے لیا۔