counter easy hit

اسرائیلی وزیر اعظم کی اہلیہ گھریلو ملازم سے بد سلوکی پر مجرم قرار

Prime Minister's wife

Prime Minister’s wife

تل ابیب…….اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتین یاہو کی اہلیہ سارہ نتین یاہو کو عدالت نے گھریلو ملازم کے ساتھ بد سلوکی کرنے پر مجرم قرار دے دیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے ملازم Naftaliنے ان کی اہلیہ کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج کرایا، جس پر عدالت نے گزشتہ روز ملازم کے حق میں فیصلہ سنا تے ہوئے سارہ نتین یاہو کو ملازم کو 43700 ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
سارہ نتن یاہو نے ان الزامات کو جھوٹ قرار دیا ۔ملازم نے 2012 میں وزیرِ اعظم کی یرو شلم میں واقع رہائش گاہ پر 20 ماہ کی ملازمت کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔