میونخ ……روبوٹس جہاں زندگی کے کئی شعبوں میں اہم کردار ادا کررہے ہیں وہیں رفتار اور ذہانت میں انسانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اس بات کا ثبوت گزشتہ روز جرمنی کے شہر میونخ میںقائم ہونیو الا ریکارڈ ہے ، جس میں جدید ٹیکنالوجی کے حامل روبوٹ نے ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ریوبک کیوب حل کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔سب ون(Sub1)نامی ذہین روبوٹ نے0اعشاریہ887 ملی سیکنڈ میں ریوبک کیوب حل کر کے عالمی ریکارڈقائم کر دیا ، جسے روبوٹس کے ذریعے مختصر ترین وقت میں ریوبک کیوب حل کرنے کے ریکارڈ کی حیثیت سے گینز ریکارڈ بک میں شامل کر لیا گیا ہے۔