زیورخ…..سوئٹزر لینڈ میں بیماری سے پریشان برطانوی شہری نے اہل خانہ کی موجودگی میں ڈاکٹروں کی مدد سے اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔
جیون ساتھی کا ہاتھ مضبوطی سے تھاما ، چہرے پر مسکراہٹ سجائی اور اس جذباتی لمحے کا اختتام اپنی زندگی کے خاتمے پر کردیا ۔ یہ کہانی ہے 57 سال کے برطانوی تاجر سائمن بِنر کی ۔وہ ایک دماغی بیماری میں مبتلا تھا جس کا اختتام معذوری یا موت پر ہوتا ہے ۔ بیماری کو مزید نہ جھیلنے کا فیصلہ کرکے سائمن پہنچا سوئٹزر لینڈ اور ایک ایسے کلینک میں داخل ہوگیا ، جہاں بیماری سے پریشان لوگوں کو اپنی زندگی کا خود خاتمہ کرنے میں مدد دی جاتی ہے ۔
اسپتال کے بستر پر سائمن نے اہل خانہ اور دوستوں کو الوداع کہا ۔ اپنا آخری جذباتی پیغام ریکارڈ کرایا اور ڈرپ کا بٹن دبادیا ۔ صرف چار منٹ کے اندر دوا نے خون میں شامل ہوکر سائمن کی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔