کراچی……سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا بلڈپریشر ہائی ہوگیا جس کے بعد انہیں علاج کیلئے پی این ایس شفا کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے،جبکہ ان کے ذاتی معالجین کو بھی اسپتال طلب کرلیا گیا ہے۔آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کی طبیعت ٹھیک ہے، کوئی پریشانی کی بات نہیں، اسپتال میں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔