counter easy hit

سردار سنت جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ کے 69 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات

 Jarnail Singh Bhindranwale

Jarnail Singh Bhindranwale

ننکانہ صاحب(زاہد اعوان)آپریشن بلیو سٹار امرت سر انڈیا کے ہیرو سردار سنت جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ کے 69 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات گوردوارہ جنم استھان میں شروع ہو گئیں ،گوردوارہ جنم استھان کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سکھ مذہب کے مذہبی رہنماء اور 6 جون 1984 کو گوردوارہ گولڈن ٹمپل امرت سر میں بھارتی فوج کے آپریشن کے دوران شہید ہو نے والے سکھ مذہب کے ہیروسردار سنت جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ کے 69 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات گوردوراہ جنم استھا ن ننکانہ صاحب میں اکھنڈ پاٹ کی رسم سے ہو ا جس میں سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی اور امن وامان کے لئے خصوصی ارداس(دعا) کیا گیا ،تین روزہ تقریبات کے دوران ملک بھر سے سکھ یاتری گوردوراہ جنم استھان میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے ۔تین روزہ تقریبات کا مرکزی پروگرام آج بروز جمعہ گوردوراہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہو گا جس میں پاکستان سکھ گوردوراہ پر بندھک کمیٹی کے چیئر مین سردار شام سنگھ ،جنرل سیکرٹری سردار گوپال سنگھ چاولہ ،ڈپٹی سیکرٹری شرائن محمد عمران گوندل ،مینجر گوردوراہ جنم ستھان سید عتیق گیلانی اور دیگر خصوصی شرکت کریں گے ، جرنیل سنگھ کے جنم دن تقریبات کے دوران گوردوراہ جنم استھان کو دیدہ زیب اور رنگ برنگی بتیوں سے سجا دیا گیا ہے