لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد الطاف کا شمار محکمہ صحت کے قابل لائق ذمہ دار آفیسر میں ہوتا ہے بطور ایم ایس سول ہسپتال لالہ موسیٰ انکی تعیناتی لائق صد تحسین ہے لیکن ان کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں کیونکہ سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ارشد پرویز نے یہاں گراں قدر خدمات سرانجام دیں اور خود کو لوگوں کی خدمت کیلئے وقف کررکھا تھا اپنی مدد آپ کے تحت اہل علاقہ کے تعاون سے لوگوں کو بہترین ادویات فراہم کررہے تھے ڈاکٹر ارشد پرویز کا دور سنہری حروف میں لکھا جائے گا امید ہے کہ ڈاکٹر محمد الطاف ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انسانیت کی خدمت کریں گے اور سول ہسپتال لالہ موسیٰ کو ترقی وخوشحالی کی بلندیوں پر پہنچائیں گے ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل کمیونٹی نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے