counter easy hit

نبی کریم ﷺکی ناموس پر کٹ مرنا ہی ایمان کا تقاضا اور مومنین کی حیات کا مقصد ہے،مفتی محمد نعیم

 Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی )نبی کریم ﷺکی ناموس پر کٹ مرنا ہی ایمان کا تقاضا اور مومنین کی حیات کا مقصد ہے ،تحفظ ناموس رسالت ﷺکیلئے کٹ مرنے کیلئے تیار ہیں ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ مفتی محمد نعیم اللہ نعیمی خطیب و مہتم اداراہ مرکزی دارالعلوم جامعہ حنفیہ رضویہ جی ٹی روڈ سرائے عالمگیرنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے مذید کہاکہ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے مگر شان مصطفیﷺمیں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا ،ہم اپنے آقا ﷺسے ساری دنیا سے بڑھ کر اور ٹوٹ کر محبت کرتے ہیں ،ناموس رسالتﷺکا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے جبکہ گستاخ رسول ﷺکی سزا صرف اور صرف موت ہے ،گستاخی رسول ﷺکرنیوالا کسی رعائت کا مستحق نہیں ہے