کراچی…….پنجاب کے بعد سندھ میں بھی دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا ہے۔ میڈیسن مارکیٹ میں دوا ساز کمپنیوں نے نئی ریٹ لسٹ جاری کردی۔
سندھ میں ملٹی نیشنل کمپنیوں نے دواؤں کی قیمتوں میں 7سے 65 فیصد تک اضافہ کیا ہے ۔ میڈیسن مارکیٹ کے ذرائع نے بتایا کہ سر درد،بخار،کھانسی اور نزلے سمیت مختلف بیماریوں میں استعمال ہونے والے انجکشن اور ڈراپس بھی مہنگے کردیے گئے ۔ قیمتیں بڑھانے کیلئے مارکیٹ میں دواؤں کی مصنوعی قلت بھی پیدا کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر کے مرض میں استعمال ہونے والی دوا کی قیمت بھی 56روپے سے بڑھا کر 92 روپے کردی گئی ہے۔