شارجہ………پاکستان سُپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے چوتھی فتح حاصل کرلی، سرفراز کی ٹیم نے شین واٹسن کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو سات وکٹ سے ہرا دیا۔
شارجہ میں اسلام آبا یونائیٹڈ کے اوپنرز شین واٹسن اور شرجیل خان 25رنز کی شراکت ہی بنا پائے،شرجیل خان دو رنز بناکر گئے، شین واٹسن نے جارحانہ انداز میں 40 رنز بنائے، کپتان کے جاتے ہی لائن لگ گئی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 117رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ گرانٹ ایلیٹ نے تین، اعزاز چیمہ اور ذوالفقار بابر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز پر دو کھلاڑیوں کا نقصان اُٹھانا پڑا لیکن پھر احمد شہزاد اور سرفراز احمد نے ٹیم کو سنبھال لیا، احمد شہزاد 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ کپتان کی اننگز جاری رہی۔ سرفراز احمد نے نصف سنچری مکمل کی اور 14 رنز بنانے والے محمد رضوان کے ساتھ مل کر 17ویں اوور میں ٹیم کو فتح دلادی۔ یہ ایونٹ میں کوئٹہ کی چوتھی کامیابی ہے۔