پیرو کے شمالی خطے لوریٹو میں خون پینے والی چمگادڑوں کے کاٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے ، پیرو کی حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی ہے
پیرو (یس اُردو) جنوبی امریکی ملک پیرو میں 12 بچے خون پینے والی چمگادڑ کے کاٹنے سے موت کے منہ میں چلے گئے ۔پیرو کے شمالی خطے لوریٹو میں خون پینے والی چمگادڑوں کے کاٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے ، ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد ہسپتال میں منتقل کر دیے گئے ہیں جہاں انکو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ہ چمگادڑیں انسانوں پر حملہ کرتے ہی خون پینے لگتی ہیں ۔ چمگاڈروں نے ہلاک ہونے والے بچوں پر جنگل میں حملہ کیا ، پیرو کی حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی ہے ۔