شہر کی اہم شاہراہوں پر قبضہ مافیا نے با اثر افراد کے تعاون سے تجاوزات قائم کر رکھی ہیں ، شہری اذیت سے دوچار
ملتان (یس اُردو) ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ملتان شہر میں جگہ جگہ تجاوزات کی بھرمار ہے جس سے شاہراہوں پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے جس پر شہری بھی پریشان ہیں ۔ ملتان شہر میں اہم شاہراہوں پر قبضہ مافیا نے بااثر افراد کے ساتھ ملکر تجاوزات قائم کر رکھی ہیں جس سے ان سڑکوں پر کئی کئی گھنٹے ٹریفک بلاک رہتی ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کو اس کی پرواہ نہں جس پر شہری ذہنی اذیت سے دوچار ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کے حکام کے مطابق شاہراہوں سے تجاوزات کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے اقدامات جاری ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے جس کے باعث تجاوزات کا خاتمہ ناممکن ہے جس سے ٹریفک کے مسائل بھی کم نہں ہورہے ۔