counter easy hit

آسٹریلیا میں اب بغیر ڈرائیور بسیں چلیں گی

Buses will leave

Buses will leave

پرتھ …..آسٹریلیا میں ٹریفک کے جدید نظام کو متعارف کروانے کی تیاریاں جاری ہیں جس کے تحت آسٹریلوی شہر پرتھ سمیت ملک کے دیگر شہروں کی سڑکوں پر اب بغیر ڈرائیوروالی بسیں چلیں گی۔
آسٹریلیا میں روبوٹک نظام کے تحت کنٹرول کی جانے والی ایسی بس چلانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جسے ڈرائیور کی ضرورت ہی نہیں۔بس میں 15 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے جس کی رفتار 45 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔مغربی آسٹریلیا میں پہلی بار کیا جانیوالا ڈرائیور لیس بس چلانے کا تجربہ کامیاب رہا جو ٹریفک قوانین پر بھی خود کار انداز میں عمل در آمد کرے گی ۔آسٹریلیا کے وزیرٹرانسپورٹ ڈین نیکڈر کے مطابق یہ تجربہ ملک کے اہم شہروں میں خودکار گاڑیاں چلانے کیلئے کیا گیا ہے، مذکورہ بغیر ڈرائیور بس میں فرانس کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔