راجا عبید الرحمان اور فقیر ولی کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہیں ، دونوں کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کی خدمات حاصل کی گئیںاسلام آباد (یس اُردو) پنجاب پولیس کو انتہائی مطلوب دو ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے ابوظہبی سے گرفتار کر کے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ لاہور اور بہاولنگر پولیس کو انتہائی مطلوب ملزمان راجا عبید الرحمان اور فقیر ولی کو ابوظہبی سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لایا گیا ۔ بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ راولپنڈی سے ملزم راجہ عبید الرحمان کو تھانہ گارڈن ٹاؤن لاہور پولیس جبکہ ملزم فقیر ولی کو تھانہ بہاولنگر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ دونوں ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت فوجداری مقدمات قائم ہیں ۔ دوسری جانب اسلام آباد سے ابوظہبی جانے والے مسافر کو بینظیر ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ۔ تیمرگرہ کے محمد ابراہیم کا نام ای سی ایل میں شامل تھا ۔ ملزم کو انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔ نامکمل سفری دستاویزات پر ابو ظہبی جانے والا مسافر عثمان میراں کو جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا ۔