counter easy hit

چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کی اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی،رانا ایاز سلیم

Ayaz Saleem Rana

Ayaz Saleem Rana

ننکانہ صاحب(نمائندہ یس اردو)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب رانا ایاز سلیم نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایت کے مطابق جس کسی بھٹہ مالک نے چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کی اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔انہو ں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق ہے انہوں نے کہا ہے کہ اس سلسلہ میں تمام سرکل افسران ،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کو ہدایت کی گی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقہ تھانہ جات میں موجود بھٹہ جات کی نگرانی روزا نہ جاری رکھیں اور چائلڈ لیبر ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ کوتاہی ہرگز برداشت نہ کی جائے گی جبکہ شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈی پی او آفس کے نمبرز 056-2877101-4 پر اطلاع دے سکتے ہیں