لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز سماجی کاروباری شخصیت مولوی خورشید چکوڑی شرغازی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکمران خالی نعروں سے اور بیانوں سے کام لے رہے ہیں عملی طور پر کچھ نہیں ہے ہر کسی کو پائپ دے رہے گیس نہ جانے کب اور کہاں سے ملے گی کیا چکوڑی شیر غازی حلقہ این اے 106کا حصہ نہیں اور کیا ان لوگوں کا حق نہیں مولوی خورشید احمد نے مزید کہا کہ ایم این اے حلقہ این اے 106چوہدری جعفر اقبال ایم پی اے چوہدری محمد اشرف دیونہ ہمارے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں اور ہمارے علاقوں کودرپیش محرومیوں کاازالہ کریں ا ور تعمیر وترقی میں اہم کردارا دا کریں