counter easy hit

نیوٹریشن سپروائزر نعیم مشتاق ، محسن علی نے بی ایچ یو گنجہ کا دورہ کیا

Naeem Mushtaq Ali Mohsen

Naeem Mushtaq Ali Mohsen

لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ)ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر کے حکم پر نیوٹریشن سپروائزر نعیم مشتاق ، محسن علی نے بی ایچ یو گنجہ کا دورہ کیا اور ویکسنٹر پرویز اقبال کا ای پی آئی کے حوالے سے ریکار ڈ چیک کیا اور مختلف علاقوں میں جا کر بچوں کے کارڈز چیک کیے اورا اطمینان کا اظہار کیا اور مزید ہدایت جاری کیں کہ ای پی آئی کا کام مزید بہتر انداز سے ہوسکے تفصیلات کے مطابق ای ڈی او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر طاہر بشیر کے حکم پر نیوٹریشن سپروائزر بی ایچ یوس پنج کسانہ نعیم مشتاق ، اور نیوٹریشن سپروائزر بی ایچ یو سہنہ محسن علی نے یوسی گنجہ میں ای پی آئی کے حوالے سے کام چیک کیا اور اطمیان کا اظہار کیا اور محکمہ صھت کی نئی ہدایات جاری کیں اور بتایا کہ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر بشیر کی ترجیحات میں ای پی آئی پروگرام پہلے نمبر پر ہے لہذا ویکسین کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی نعیم مشتاق ، محسن علی نے پرویز اقبال کی کارکردگی پر مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا