counter easy hit

ن لیگ اتنا ہی ظلم کرے جتنا وہ کل برداشت کرسکے، بلاول

N equally wrong

N equally wrong

لاہور133پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوٹلی آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کے جلسے پر حملے میں کارکن کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازلیگ ہمارےکارکنوں پر اتنا ہی ظلم کرے جتنا وہ کل برداشت کر سکے، اس قسم کی سیاست کے اثرات سےآپ بھی بچ نہیں سکیں گے۔
آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں پیپلزپارٹی کے جلسے پر حملے کے حوالے سے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوازلیگ کے غنڈوں نے پر امن کارکنوں پر حملہ کرکے اپنی آمرانہ سوچ کو ظاہر کیا ۔یہ سانحہ نوازلیگی وزراء کی جانب سے جلسوں میں استعمال کی گئی اشتعال انگیز زبان کا نتیجہ ہے۔انہوں نےکہا کہ حکمرانوں نے اس قسم کی سیاست کے اثرات سے خود بھی بچ نہیں سکیں گے،نوازلیگ ہمارے کارکنوں پر اتنا ظلم کرے جتنا وہ کل برداشت کر سکے،نواز لیگی غنڈوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کارکن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔