لاہور133لاہور کی نیب عدالت نے ڈی ایچ اے سٹی فراڈ کیس کے ملزم بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد نذیر کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب پنجاب کے حوالے کردیا ۔
نیب پنجاب کی جانب سے گذشتہ روز گرفتار کیے گئےملزم بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد نذیر کو نیب عدالت میں پیش کیا گیا، نیب ٹیم نے ملزم کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے ملزم کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔آئندہ سماعت پر مرکزی ملزم حماد ارشد اور خالد نذیر دونوں کو پیش کیا جائے گا۔ملزم خالد نذیر 16ارب روپے کے مبینہ فراڈ اسکینڈل میں ملوث کمپنی میں ڈائریکٹر تھے،ان پر مرکزی ملزم حماد ارشد کے ساتھ ملکر اربوں روپے خورد بردکرنے کا الزام ہے ۔