سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)انگلینڈ میں مقیم معروف سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری مقسودآف یوکے نے اپنے ٹیلی فونک بیان میں کہاہے کہ سیاسی شعور سے نابلدحواری اپنے امیدوار کی شخصیت میں رنگ بھرانے کے لیے وہ دعوے بھی کر جاتے ہیں جو ان کے اختیار میں بھی نہیں ہوتے حقیقت کی نظر سے دیکھا جائے تو اہلیان پی پی 114 کی سہولت کے لیے اورہیڈ برج اور انڈر پاس سمیت کار پارکینگ ایریا اہم ضرورت ہے جبکہ سکول میں اساتذہ کی تعداد کمی کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے شہر میں سابق وزیرقانون چوہدری محمد فاروق شہید کے وقت میں بنایا گیاایک ٹی ایچ کیو ہسپتال ہے جس کی ماضی میں عوام کو بہت سہولت رہی ہے مگر بعد میں آنے والوں کی عدم توجہی کی وجہ سے اب وہاں اسٹاف کا مسلہ درپیش ہے جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں علاج کی غرض کے لیے آنے والوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے جبکہ صفائی کے حوالے سے دیکھا جائے تو شہر بھر میں گندگی سے ا ٹی نالیاں اورہر طرف گندگی کے ڈھیر عوام کو یہ بتانے کے لیے کافی ہیں کہ یہاں کے والی وارث عوامی فلاح کا سبق بھول کر ذاتی نمودو نمائش میں لگے ہوئے ہیں ترقیاتی کام ووٹ کی بنیاد پر کام ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ ترکیب عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ارباب اختیار اگر عوام کے حقیقی خیرخواہ ہیں توان مسائل کو حل کرنا ہوگا۔