ننکانہ صاحب(نمائندہ یس اُردو)خالصتان تحریک کے بانی سردار جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ، گوردوارہ جنم استھان ننکانہ میں سردار جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ کی 69 ویں سالگرہ شان و شوکت اور عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی ، سکھوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی گوردوارہ جنم استھان پاکستان زندہ باد ، خالصتان زندہ باد اور ہندوستان مردہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا ۔ تفصیلات کے مطابق سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کی جائے پیدائش گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں خالصتان کے بانی سنت جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ کی 69ویں سالگرہ کے سلسلہ میں تین روزہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں سکھ قوم نے پورے پاکستان سے بڑی تعداد میں شرکت کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار جنم سنگھ سابق ہیڈ گرنتھی گوردوارہ جنم استھان ، پردھان سردار شام سنگھ ، جنرل سیکرٹری پی ایس جی پی سی سردار گوپال سنگھ چاولہ ، ممبر پی ایس جی پی سی سردار منیدر سنگھ ، لیکچرار سردار کلیان سنگھ اور گرنتھی سردار پریم سنگھ پریمی نے اپنے خطاب میں خالصتان کے بانی سنت جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہمیں چاہیے کہ خالصتان کو بنانے میں ہر سکھ اپنا کردار ادا کرے اور سنت جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ ایک انسان کا نام نہیں بلکہ ایک تحریک کا نام ہے جس نے ہندو سامراج کو للکارا اور سکھ قوم کیلئے علیحدہ ملک خالصتان کا مطالبہ کیا کیونکہ مکار ہندو کے عقائد اور سکھ کے عقائد میں زمین آسمان کا فرق ہے مقررین نے کہا کہ انڈیا جو مرضی کرلے وہ وقت دور نہیں کہ جب اس کو خالصتان کا وجود تسلیم کرنا ہوگا کیونکہ شہیدوں کا خون کبھی بھی رائیگا نہیں جاتا اور نہ سکھ قوم اس خون کو رائیگاں جانے دے گی دوران تقریب سردار مستان سنگھ کے بیٹے سردار دلاور نے اسٹیج پر زبردستی مائیک چھین کر تقریر کرتے ہوئے پاکستان سکھ گوردوارہ کے پردھان اور تمام ممبران سمیت چےئر مین اوقاف صدیق الفاروق اور محکمہ اوقاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس تقریب کو خراب کرنے کی کرشش کی جس کو سکھ سنگت نے ناکام بنا دیا ، تقریب کے آخر پر مہمانوں کو سروپے دیے گئے اور ان میں سنت جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ کی تصویر بھی تقسیم کی گئیں پوری تقریب کے دوران گوردوارہ جنم استھان پاکستان زندہ باد ، خالصتان زندہ باد، ہندو اور بھارت مردہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔