ماسکو….جنگ ویب ڈیسک…روسی ماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ روسی خفیہ اہلکاروں کو عربی زبان ضرور آنی چاہیے ۔روسی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے شہر یکاتیرن برگ میں داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک گول میز کانفرنس ہوئی ہے۔گول میز کانفرنس کے شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روسی خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو عربی اور ترک زبانیں سیکھنی چاہیے تاکہ وہ داعش کا بہتر مقابلہ کیا جا سکے۔اگر قانون نافذ کرنے والے ادارے داعش کے کارندوں کی زبان سیکھ جائیں گے تو انہیں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مقابلہ کرنے میں نمایاں مدد ملے گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ دہشت گردوں کے پروپیگینڈے کی بنیادی زبانیں انگریزی اور عربی ہے۔