لندن……….قطب شمالی سے آنے والی سرد ہوائوں نے برطانیہ کا رخ کر لیا۔ برطانوی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی علاقوں اور اسکاٹ لینڈ میں آج چھ انچ تک برف پڑ سکتی ہے اور درجہ حرارت منفی گیارہ ڈگری تک گر سکتا ہے۔
برطانیہ کے شمال مشرقی علاقوں، اسکاٹ لینڈ اور گلاسکو میں برف باری اور شدید سردی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔ جنوبی علاقوں میں گزشتہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک بار پھر بارش اور سیلاب کا امکان ہے ۔ دریائے ٹیمز کا بند ٹوٹنے کے باعث آس پاس کے علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے