پشاور …….عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی پیر سے دوبارہ کھولی جارہی ہے لیکن ہمیں یونی ورسٹی کی سیکیورٹی پر تاحال تحفظات ہیں۔یہ بات انہوں نے نوشہر ہ میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
میاں افتخار حسین کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت اور سابق ڈی جی نے خود احتساب کمیشن کی خودمختاری کا پول کھول دیا ہے اور دونوں ایک دوسرے کے خلاف بول رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کو اتنی اہمیت نہیں دی گئی۔