گجرات(مرزا خرم حسنین)ڈکیتی چوری جیب تراشی کی واداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ تھانہ سول لائن کے علاقہ سے نامعلوم چور ایک کا رنامعلوم جیب تراش نے دوران سفر مسافر کی جیب سے نقدی جبکہ تھانہ اے ڈویثرن کے علاقہ سے موٹر سائیکل اور نامعلوم چور ٹرانسفارمر چرا کر لے گئے پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی تفصیل کے مطابق شہر میں چوری ڈکیتی اور جیب تراشی کی وارداتوں میں خطرناک حد اضافہ ہو گیا ہے جبکہ اس ضمن میں پولیس کی طرف سے خاموشی معنی خیز ہے حالیہ وارداتوں میں تھانہ سول لائن کے علاقہ فیصل پورہ سے نامعلوم چور اسلحہ کی نوک پر رب نواز سے اس کی کار اور دوران سفر سروس موڑ کے قریب ہائی ایس سے نامعلوم چور عابد علی کی جیب سے دوران سفرپینتیس ہزار نکال لئے تھانہ اے ڈویثرنکے علاقہ سے نامعلوم چور محلہ رنگپورہ سے شہزاد محمود کی موٹر سائیکل اورمحلہ سردار پورہ سے ٹرانسفامر اتار کر لے گئے پولیس نے مقمدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔